صوبے میں قائم امن کےلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں،نور محمد دمڑ

0 182

کوئٹہ ( پ ر ) بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت زیرو پواینٹ کے ساتھ کوٹی کے پہاڑ پر واقع یوفون ٹاور کو دہشت گردوں کی جانب سے تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ زیارت سمیت صوبے کی پرامن حالات کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کی سازش کی جارہی ہیں جسے کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے موبائل فون ٹاور تباہ کرنے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کے سخت کارروائی کرینگے ان خیالات انہوں نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں قائم امن کےلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں چندمھٹی بھر شرپسند صوبے کی پرامن حالات کو خراب کرنے کی سازشیں کررہے ہیں جوکہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے بلکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت میں قیام امن اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کےلئے ہرممکن کوشش کرینگے اور کسی کو بھی سرکاری و نجی تنصیبات کو نقصانہ پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا صوبائی وزیر نے کہاکہ ضلع زیارت میں امن وامان کے قیام سرکاری تنصیبات اور عوام کی جان ومال کو تحفظ بنانے کےلئے ضلعی انتظامیہ زیارت کو سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی گئی انہوں نے کہاکہ زیارت کی پرامن فیضاءکو خراب کرنے کے خلاف ایک سوچا سمجھا منصوبہ لگ رہے لیکن کبھی ان شرپسندوں ، سہولت کاروں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.