پنجگور واقعہ کے ملزمان کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،ضیاءلانگو
کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پنجگور میں نوجوان کے قتل کے واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتول نوجوان کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی-وزیر داخلہ کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پنجگور میں نوجوان کے قتل کے واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتول نوجوان کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی-وزیر داخلہ کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے