پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں کارروائی،7000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

0 162

حب پاکستان کوسٹ گارڈزکی سمندر میں کاروائی،7000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدتفصیلات کے مطابق پا کستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ(کیماڑی) نے کھلے سمندر میں منوڑہ کے قریب چیک پوسٹ پر لانچوں کی چیکنک کے دوران مچھلی کا شکار کرنے والی ایک لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 7000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیاجو کہ اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔ ایرانی ڈیزل اور لانچ کی پاکستانی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑچارلاکھ نوے ہزار روپے کے لگ بھگ ہے ۔ برآمد شدہ ایرانی ڈیزل،لانچ اور1 اسمگلر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سر اہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اِسی طرح کی کارروائیاں بھرپور جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.