حکومت زلزلے میں متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرے گی،اعجاز احمد شاہ

0 129

حکومت زلزلے میںمتاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرے گی،اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اس ناگہانی آفت کا نشانہ بننے والے اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرینکے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرے گی- اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اعجاز احمد شاہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.