وزیراعظم کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس
وزیراعظم کا بلوچستان میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں
۔انہوں نے کہا کہ زلزلے میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بلوچستان زلزے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔