آرڈیننس سے شارٹ ٹرم فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن الیکشن میں اس کا حساب کتاب لیا جائے گا، مراد علی شاہ
آرڈیننس سے شارٹ ٹرم فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن الیکشن میں اس کا حساب کتاب لیا جائے گا، مراد علی شاہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لاتے ہیں، اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کیلئے کریں۔آرڈیننس سے شارٹ ٹرم فائدہ ہوسکتا ہے،
پی ٹی آئی کو خیال کرنا چاہئیے کہ وہ سیاسی جماعت ہے، آئندہ الیکشن میں لوگ سب باتوں کا حساب کتاب لیں گے۔ قانون سازی پارلیمنٹ سے ہونی چاہیئے، اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لائے جاتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی۔اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کے لیے کریں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پینڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کےلیے رکھتے ہیں اپنے لیے بھی وہی رکھیں۔ جن وزرا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان کوکابینہ سے الگ کیا جائے۔
[…] ہمیں اس وقت 2010 سے بھی زیادہ مدد اور تعاون کی ضرورت ہے،مراد علی شاہ […]