صدرمملکت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں 90 روزکمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزا¶ں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت میں سزا¶ں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔ سزا¶ں میں کمی کا اطلاق سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغواءاور دہشت
گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر سزا¶ں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کی سزا¶ں میں بھی کمی نہیں ہو گی۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
[…] صدرمملکت کی ایران میں انقلاب کی44 ویں سالگرہ پر مبارکباد […]