معروف فوک گلوکار محمد رمضان شدید علیل ہیں

0 221

کوئٹہ(پ ر) معروف فوک گلوکار محمد رمضان جو شدید علیل ہیں۔ اور خضدار ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں ساتھی فنکار اور عوام ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں معروف ہدایتکار، رائٹر اور فنکار اے ڈی بلوچ نے ریجنل محتسب خضدار نور خان محمد حسنی کے ہمراہ فوک گلوکار محمد رمضان کی ڈسٹرکٹ اسپتال خضدار میں عیادت کی جو ایک عرصے سے شدید علیل ہیں۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹرز نے اے ڈی بلوچ اور ریجنل محتسب نور خان محمد حسنی کو گلوکار محمد رمضان کے امراض اور علاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر نور خان محمد حسنی نے موقع پر ڈاکٹر اور اسپتال کے عملے کو بعض ہدایات جاری کیں جبکہ اے ڈی بلوچ نے سیکرٹری محکمہ ثقافت سے رابطہ کرکے گلوکار محمد رمضان کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں مدد کی اپیل کی جس پر سیکرٹری محکمہ ثقافت نے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔اے ڈی بلوچ نے تمام ساتھی فنکاروں اور عوام سے اپیل کی ہے۔کہ فوک گلوکار محمد رمضان جو ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ان کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔اے ڈی بلوچ نے فوری طور پر اقدامات اٹھانے پر سیکرٹری محکمہ ثقافت کا بھی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی فنکار برادری کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون کریں گے دریں اثناء فنکاروں نے اے ڈی بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بلوچ نے ہمیشہ فنکاروں کے حقوق اور ان کی کسمپرسی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ان کی ہر سطح پر مدد کے لئے راستہ ہموار کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.