نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کا عارضہ ہے اور دیگرامراض کی وجہ سے پاکستان و لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو نے جاری کی ہے، برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں،شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔میڈیکل رپورٹ میں کہنا ہے کہ نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا اور مرض کی علامات بڑھنے کے
جان خطرے میں ڈال کر سیلاب میں پھنسے کتے کو بچانے کی ویڈیو وائرل
دوبارہ انجیوپلاسٹی کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد دوہزار بائیس میں نواز شریف کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈالے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب لندن میں قیام کے دوران نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا اور نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا۔
[…] نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی […]
[…] نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی […]