دو چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق، پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے، چین
کراچی ائیرپورٹ کے قریب گزشتہ رات ہونے والے دھماکے سے متعلق چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آیا ہے۔کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت تین افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں دھشت ردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی عملےکی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا، کچھ مقامی شہری بھی متاثر ہوئے۔