تعلیم سے دولت تک: بھارتی استاد الاخ پانڈے نے شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

0 73

تعلیم سے دولت تک: بھارتی استاد الاخ پانڈے نے شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت میں تعلیم کا شعبہ محض علم کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ دولت کا راستہ بھی بن گیا۔ مشہور تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی فزکس والا (Physics Wallah) کے بانی الاخ پانڈے نے اس بات کا عملی ثبوت دے دیا ہے۔

معروف اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق الاخ پانڈے کی دولت میں 223 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر 14,510 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔

یہ اضافہ انہیں بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان سے بھی آگے لے گیا ہے، جن کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر مفت تدریس سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ آج وہ ایک ایسی کمپنی کے مالک ہیں جو تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کر چکی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ شاہ رخ خان بھی پہلی مرتبہ ارب پتیوں کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال ان کی دولت 87 کروڑ ڈالر تھی جو ایک سال میں بڑھ کر 140 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ہورن لسٹ کے مطابق 2025 میں بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے، جن میں تعلیمی ٹیکنالوجی کے ماہرین کا نمایاں کردار رہا۔ الاخ پانڈے کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ علم، محنت اور جدت سے دولت کے نئے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.