چینی ہتھیار مؤثر ثابت ہوئے، مغربی ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی غور،ڈی جی آئی ایس پی آر

0 31

چینی ہتھیار مؤثر ثابت ہوئے، مغربی ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی غور،ڈی جی آئی ایس پی آر

— پاکستان نے چین سے حاصل کردہ جدید دفاعی نظاموں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ میں شاندار کارکردگی پر سراہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ “حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ پاکستان ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار ہے۔”

ذرائع کے مطابق مئی کی جھڑپ میں پاکستان نے پہلی بار چینی ساختہ جے-10 سی لڑاکا طیارے اور دیگر جدید ہتھیاری نظام مکمل طور پر استعمال کیے، جنہوں نے کئی بھارتی طیاروں کو، بشمول فرانس کے تیار کردہ رافیل جیٹ طیارے، کامیابی سے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک پاکستان نے بھارت کے سات طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ پہلے یہ تعداد چھ بتائی گئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ورجینیا میں اپنے خطاب کے دوران یہی دعویٰ کیا کہ “پاکستان نے سات بھارتی طیارے گرائے۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا کوئی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور فوج اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے اپنے فضائی بیڑے میں چینی زی-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر بھی شامل کر لیا ہے — وہی ماڈل جو چین بھارت سرحد پر گشت کے لیے استعمال کرتا ہے۔

جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کا مقصد ہتھیاروں کی دوڑ نہیں بلکہ قابلِ اعتماد، مؤثر اور کم خرچ نظاموں کو اپنی افواج میں شامل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، “ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں محدود ہے، لیکن ہماری حکمت عملی مضبوط اور نتیجہ خیز ہے۔”

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے 10.2 ارب ڈالر دفاع کے لیے مختص کیے، جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ 86.1 ارب ڈالر تھا۔ تاہم جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان کا دفاعی خرچ 2.7 فیصد اور بھارت کا 2.3 فیصد رہا — جو تقریباً برابر ہے۔

پاک فضائیہ کا کمال: چینی ٹیکنالوجی نے جھڑپ میں بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.