بلاول کے بیان کی غلط تشریح کچھ لوگوں کی ضرورت ہے، مریم نواز

0 156

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلاول کے بیان کی غلط تشریح کچھ لوگوں کی ضرورت ہے اور ڈوبتی کشتی کو تنکےکاسہارا ہے۔
(ویب ڈیسک)
اسکردو سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول، پیپلزپارٹی، میں اور مسلم لیگ ن جانتے ہیں کہ یہ کون اورکیوں کرارہا ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں یہ دھاندلی کرچکے اورکرنا چاہ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے، ن لیگ نےعوام کی خدمت کی ہے اور میں اسکردو میں لوگوں کے جذبات دیکھ کر آئی ہوں۔

نائب صدر ن لیگ کا مزیدکہنا تھاکہ نواز شریف کا اصل وطن پاکستان ہے اور وہ ضرور واپس آئیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز اسکردو سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، انہیں اسکردو سے بذریعہ سڑک گلگت تک سفرکرنا تھا تاہم روڈبلاک ہونے کے باعث دورہ ملتوی کیاگیا۔

ن لیگ کے مطابق مریم نواز کل صبح پھر اسلام آباد سے گلگت واپس جائیں گی اور 12 نومبر تک گلگت میں قیام کریں گی جہاں وہ مختلف علاقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی اور جلسوں سے خطاب کریں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.