دھوکہ اور فریب سے حاصل کی گئی حکومت ناکام ہی ہوگی ، عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لا لا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر
حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا کہ دھوکہ اور فریب سے حاصل کی گئی حکومت ناکام ہی ہوگی ،قوم کو جھوٹ کے ذریعے جو سنہرے خواب دکھائے گئے تھے وہ آج کٹھ پتلی حکومت کے گلے پڑ گئے ہیں، مہنگائی کے عذاب نے قوم کی چیخیں نکال دیں۔حکمرانوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈالر کو نیچے اور تمام اشیا کی قیمتوں کو کم کریں گے اور ہمارے پاس بہترین معاشی ٹیم موجود ہے، سب جھوٹ ثابت ہوئے ، انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قیادت میں احتجاجی تحریک کو منزل تک پہنچا کردم لیں گے، مزید نااہل حکومت کو قوم اور غریب عوام پر مسلط ہونے نہیں دیں گے، اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ آٹا چور ، بجلی چور اور گیس چور حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اب مزید مہنگائی کی خبریں آرہی ہیں، ان کو حکومت پر مسلط کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے ، آج غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں