بی ایم بی چمن سپر لیگ اختتام پذیر

1 274

بی ایم بی چمن سپر لیگ اختتام پذیر ہوگیا۔چمن ایف سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چمن ٹائٹن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل اپنے نام کیا کھیل ایک صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی ضروری عنصر ہے،ایک صحت مند شخص ہی معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ فائنل میچ کے مہمان خاص بخت محمد باچا اور اختر گلفام کا کھلاڑیوں سے خطاب*
بی ایم بی چمن سپر کا شاندار فائنل میچ پاکستان کے پہلے آسٹرو ٹرف صادق کرکٹ گراونڈ پر چمن ایف سی اور چمن ٹائٹن کے درمیان کھیلا گیا ۔ چمن ٹائٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چمن ایف سی کو 164 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں چمن ایف سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک اوور پہلے پانچ وکٹوں سے فائنل میچ جیت لیا۔ فائنل میچ کا مین اف دی میچ عصمت اللہ خان
بیسٹ بیٹسمین فیض اللہ ایف سی
بیسٹ بالر عنایت ٹائٹن آل راونڈر طاہر چمن اتلان کا رہا ۔ فائنل میچ کا مہمان خاص قبائلی رہنماء و ممتاز تاجر بخت محمد باچا تھا جن کے ساتھ سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن و پریس کلب اختر گلفام، حاجی رحمت اللہ، ولی خان اچکزئی،حافظ محمد نعیم ، شفیق آغا ، حاجی جمال شاہ اور دیگر تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹو بنایا گیا۔ کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں سے مختصر خطاب میں قبائلی رہنماء و ممتاز تاجر بخت محمد باچا ، سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن و پریس کلب اختر گلفام کا کہنا تھا کہ کھیل ایک صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی ضروری عنصر ہے،ایک صحت مند شخص ہی معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے کہا کہ بی ایم بی چمن سپر لیگ سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا جو نہ صرف آنے والے سٹی کرکٹ کے انڈر 19 میں بلکہ سینئر سٹی کرکٹ میں بھی کام آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر کرکٹ گراونڈ پر کرکٹرز کا راج ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نسیم ، سیف اللہ خان آجو اور ان ٹیم نے ایک تاریخ ساز سپر لیگ کرایا جس کی تعریف پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہیں ۔اس موقع پر ونر چمن ایف سی کو ایک لاکھ روپے نقد ٹرافی دی گئی جبکہ رنر آف ٹیم چمن ٹائٹن کو 50 ہزار روپے نقد دیں گئے اس موقع پر دیگر کھلاڑیوں، کمیٹی ممبران، سینئر کھلاڑیوں سمیت مہمان گرامی میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] چمن شہرمیں باکسنگ کےفروغ کیلئےسہولیات فراہم کی جائے-صاحب خان اچگزئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.