کوئٹہ میں ایریگیشن آفس پر دستی بم حملہ 1شخص زخمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں ایریگیشن آفس پر دستی بم حملہ 1شخص زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے چمن پھاٹک کے قریب ایریگیشن آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں 1شخص معمولی زخمی جبکہ 2موٹر
سائیکلیں متاثرہو ئی ہیں۔ پو لیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے ۔ پو لیس کے مطابق حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،مزید کاروائی جا ری ہے ۔
[…] کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی دو مبینہ دہشتگرد گرفتار […]