ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار دین محمد لغاری شہید ہو گیا

0 289

میرواہ گورچانی (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گزشتہ شب گھوٹکی کے کچے کے علاقے رانوتی میں ڈاکوؤں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے جن میں میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ بورجی کے رہائشی و ضلع گھوٹکی کے کھینجو پولیس اسٹیشن پر تعینات سب انسپکٹر دین محمد لغاری بھی شامل تھا- جو کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کام شہادت نوش کر گیا- شہید دین محمد کے خاندانی ذرائع کے مطابق دین محمد لغاری کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا

 

-وہ 1992 میں قابلیت کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا – جنہوں نے محکمہ پولیس میں مختلف امتحانات پاس کر کے اپنی محنت ،لگن، سچائی کے ساتھ سندھ کے مختلف اضلاع لاڑکانہ،کندھ کوٹ،کشمور،سانگھڑ،میرپورخاص کے مختلف پولیس اسٹیشنوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دو برس قبل سب انسپکٹر کے عہدے ترقی حاصل کی -شہید دین محمد لغاری نے محکمہ پولیس میں 30 سال کے عرصے میں اپنی بہادری اور جرات کے ساتھ خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں سزائیں دلوائی- شہید دین محمد لغاری نے دو شادیاں کی تھیں جن میں ان کے دو بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل ہیں – شہید کے بھائی پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی کے اہلکار منظور لغاری کے مطابق دین

 

محمد لغاری شہید ایک نڈر و بہادر پولیس آفیسر تھا وہ کبھی بھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور آج شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہو گیا – شہید دین محمد لغاری اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ ایس ایس پی آفیس میرپورخاص ماتھیلو میں ادا کی گئی بعد ازاں شہید کا جسد خاکی پولیس لائن میرپورخاص پہنچا تو وہ پر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں پولیس افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-بعد ازاں شہید کا جسد خاکی میرواہ گورچانی کے قریب ان کے آبائی گاؤں بورجی لایا گیا وہاں پر بھی شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں علاقے کے لوگوں بڑی تعداد میں شرکت کی-شہید دین محمد لغاری کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی برہان فقیر قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا –

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.