موجودہ حکومت کی ناکام اپالیسیوں سے معیشت کا ستیاناس کردیا ہے،مولانا عبدالقادر لونی
جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیر نائب امیر مولناعبدالقادر لونی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام اپالیسیوں سے معیشت کا ستیاناس کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کے دباﺅ اور شرائط پر منی بجٹ لانے سے غریب عوام کی خون نچوڑا جارہا ہے جو قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا منی بجٹ رہی سہی معیشت کو بھی زمین بوس کر دیگا انہوں نے کہا کہ سامراجی معاشی اداروں کی ایماء پر عوام کو دی گئی ٹیکسوں میں چھوٹ اور دیگر مراعات کاخاتمہ کرکے مہنگائی اور بیروزگاری قوم کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے معاشی ترقی کی طفل تسلیوں سے قوم کو دھوکہ دے رہاہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قومی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے مہنگائی کی شرح میں کمی تو نہ لا سکی بلکہ اشیائے خورد نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سےصرف مافیاز کو نوازا گیا۔ اور ملک کو آئی ایم ایف کی مکمل غلامی میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا حکمران کی ناروا پالیسیوں سے عوام احتجاجوں پر نکل رہی ہے ان آزمائے ہوئے مہروں سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں رہی بلکہ اپنے تجوریاں بھرنے کے لیے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے قوم کوفاقوں، خودکشیوں اور بچوں کو بیچنے پر مجبور کر رہے ہیں قوم پہلے ہی کمرتوڑ مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اب جبکہ نیامنی بجٹ اورمہنگائی میں مزید ہوشربا اضافہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو جائے گا