دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،حافظ حمداللہ
کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے چمن میں دینی مدارس پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں چھاپہ مار کارروائی سے علماءاور دینی طبقات کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں چمن میں دینی مدارس پر چھاپہ مار کارروائی قابل مذمت اور شرمناک ہے اس طرح کے اقدامات سے دینی طبقے کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ دینی طبقات میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ اس کے خلاف ہر فورم پر صدائے حق بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور چمن انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے جس کا واضح ثبوت ضلع چمن میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ہیں مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جو مایوس کن ہے ایسے میں مدارس کے خلاف کارروائیاں دینی طبقے کو اشتعال دلانے کے سوا کچھ نہیں