جکارتہ: اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی، تحقیقات جاری
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب دھماکے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے۔ جکارتہ پولیس کے سربراہ آسیپ ایڈی سوہیری نے بتایا کہ زخمیوں میں کچھ افراد کو معمولی، کچھ کو درمیانے درجے کے زخم آئے جبکہ بعض کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہا ہے۔ دو اسپتالوں میں متاثرہ افراد کے لواحقین کی مدد کے لیے خصوصی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
پولیس چیف نے مزید کہا کہ “یہ واقعہ ابھی پیش آیا ہے، تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات آنے کے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔”