مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ذہنی معذور شخص زخمی
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک ذہنی معذور شخص زخمی ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے چالیس سالہ شخص بشیر احمد غنی بری طرح زخمی ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو حساس علاقے میں داخل ہونے سے بار بار خبردار کیا گیا تاہم اس کے نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا