پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود
ٹور نٹو (ویب ڈیسک)کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی و غیر ملکی طلبا کے لیے تعلیم کے حصول کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈا کی حکومت نے غیر ملکی طلبا کو ہمیشہ خود آمدید کہا ہے جس کے باعث نہ صرف ہر سال غیر ملکی طلبا کی ایک کثیر تعداد کینیڈا کا رخ کرتی ہے بلکہ ان طلبا کی ایک معقول تعداد کینیڈا میں کام کرنے اور امیگریشن
کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کینیڈین معاشرے کا حصہ بن جاتی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو کے زیر اہتمام ”سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم کے پاکستانی طلبا کے لیے کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے لیے دستیاب مواقع“ کے موضوع پر منعقدہ ایک ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کی لبرل حکومت کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی خان نے تسلیم کیا کہ سٹوڈنٹ ویزا ایک مسئلہ ہے جو پاکستانی کمیونٹی اور طلبا کو درپیش ہے تاہم اس مسئلے کو صحیح طور پر سمجھنے
کے لیے پاکستانی طلبا کی تعداد کو دیگر ممالک کے طلبا اور ان کی ملکی آبادی سے تقابل کے ذریعے سمجھنا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کینیڈین تعلیم کی مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں تعلیم کے خواہاں پاکستانی طلبا کو درست اور موزوں معلومات کی فراہمی اور انہیں ویزا فارم کو مناسب انداز سے پر کرنے میں راہنمائی کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔