آسامیاں پر نہ کرنے کاجواب سابقہ حکومت دے سکتی ہے ،نصیب اللہ مری

0 163

کوئٹہ(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہاہے کہ آسامیاں پر نہ کرنے کاجواب سابقہ حکومت دے سکتی ہے ،صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی ہے جلد تمام اضلاع کے خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیںگی ،م کے شعبے کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہے یونیسیف اور ورلڈبینک ودیگر کے تعاون سے سکولوں میں تبدیلی لائی جائیگی وزیراعلی بلوچستان کے وژن کہ سکولوں سے ٹاٹس ختم کئے جائیں گے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی کام شروع کردیاگیاہے۔

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر نصیب اللہ مری نے کہاکہ اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق سابقہ حکومت اپنا جواب خود دے سکتی ہے تاہم میں اپنے طور پر جواب دہ ہوں میری کوشش ہے کہ جلد سے جلد خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں اس سلسلے میں صوبائی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے ہر ضلع میں خالی آسامیاں پر کی جائیںگی ،تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہے یونیسیف اور ورلڈبینک ودیگر کے تعاون سے

 

سکولوں میں تبدیلی لائی جائیگی ،وزیراعلی بلوچستان کے وژن کہ سکولوں سے ٹاٹس ختم کئے جائیں گے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی کام شروع کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں چھٹیاں کی جارہی ہے تاہم آئندہ سال تبدیلی نظرآجائے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سردی کی وجہ سے سکولز کو چھٹیاں دی جاتی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.