ملکی سیاست میں ہلچل بڑی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ
ملکی سیاست میں ہلچل بڑی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی سے کبھی راستے جدا نہیں ہوئے تھے، ان کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی قیادت سے کہا تھا الیکشن سے کیا مہنگائی کم ہوجائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملنے لگے گا؟
نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ق لیگی سربراہ نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا اگر لانگ مارچ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی کا رکھا جائے تو وہ لانگ مارچ میں شرکت کو تیار ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے عمران خان سے رابطہ کر کے انہیں لانگ مارچ میں شرکت کی مشروط پیشکش کی تھی۔