ہم ایچ ای سی اور جاوید اقبال خٹک کے ناروا اقدامات کی پرزور مزمت کرتے ہیں ، عارفہ صدیق ایڈووکیٹ

0 357

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی راہنما اور سابق ایم پی اے محترمہ عارفہ صدیق ایڈووکیت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ھے کہ جاوید اقبال خٹک کی جانب سے ایچ ای سی کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزی، اجمل خان خٹک، غنی خان، سیف الرحمان سلیم، راج ولی شاہ خٹک، سید خیر محمد عارف، شوکت ترین، ڈاکٹر یارمحمد مغموم، نصیب اللہ سیماب، درویش درانی، زبیر حسرت، اور دیگر کئی پشتون مصنفین کو بی ایس پشتو کے کورس سے نکالنے کی سفارش، ایچ ای سی نے معاملے کی چھان بین کیلیے کمیٹی تجویز کی ہے جاوید اقبال خٹک کی اس عمل اور ایچ ای سی کی اس چھان بین کیلئے کمیٹی قائم کرنا پشتون دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہم ایچ ای سی اور جاوید اقبال خٹک کے ان ناروا اقدامات کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نارواہ اقدامات سے باز رہا جائے جاوید اقبال اور ان کے ساتھ اس کام میں ملوث پشتو اور پشتون دشمن اشخاص کو برطرف کرکے سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ناروا اقدامات کو اگر نہیں روکا گیا تو اس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.