بلوچستان عوامی پارٹی اور صوبائی حکومت مستحکم ہے،حاجی محمد خان اتمانخیل

0 140

لورالائی(خ ن) صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جب لورالائی پہنچے تو لورالائی کے عوام ورکرز نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں قبائلی عمائدین ورکرز اور افیسران سے بات چیت کرتے ہوئیے کہا کہ پاکستان مستحکم ہے اور پاکستان کا قیام اسلامی اصول اور اسلام کے نام پر وجود میں لایا گیا ہے اسے دنیا کی کوئی قوت کمزور نہیں کرسکتے ہیں پاکستان میں 95فیصد لوگ پارٹیاں محب الوطن ہے اور پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی

اور صوبائی حکومت مستحکم ہے۔اور عوام کے مسائل کے حل کے لئیے سرگرم عمل ہے اس سلسلے میں ہم عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے تکالیف دور کرنے میں کسی قسم کی کوتائی اختیار نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لورالائی کے عوام اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لئے اچھی کاشت کے لئے سرکاری گندم بلا تفریق میرٹ پر لیکر سر غند تک تقسیم کئیے ہے ،اسی طرح بے روزگاری کی خاتمہ کے لئے ہم نے بلاتفریق حقدار کا روزگار کے مواقع فرائم کئیے ہے۔بجلی ،پانی اور سڑکوں کے مسائل بھی انشاءاللہ بہت جلد حل ہوجائینگے۔مخالفین تھوڑا صبر کرلیں بے بنیاد مخالفت سے ہم اپنے مشن کو نہیں چھوڑی گے اور ہم اخر تک عوام کے ساتھ ہونگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباءکے ٹور کے لئیے نقد امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہے اورانکی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.