منشیات کے عادی افراد معاشرے میں کینسر کے مانند ہوتے ہیں ، ایس ایس پی لورالائی

0 196

لورالائی (خ ن) ایس ایس پی لورالائی میر آصف مرزا مستوئی لورالائی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ایس ایس پی میر آصف مرزا مستوئی ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او سردار نصراللہ حمزازئی، ایس ایچ او محمد عارف باتوزئی ، پریس کلب لورالائی کے صدر خان محمد خانو، جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر، فنانس سیکرٹری ولی خان کاکڑ، نعمت اللہ ناصر، ملک اور محکمہ ڈی جی پی آر کے عبداللہ کھیتران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان ، منشیات، ٹریفک اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں موجود شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی آصف مرزا مستوئی نے کہا کہ میرے چار ماہ کے دورانیے میں بغیر کسی پریشر کے منشیات ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں کی ہیں۔منشیات کے عادی افراد معاشرے میں کینسر کے مانند ہوتے ہیں جو ہمارے معاشرے کو خراب کرتے ہیں۔منشیات کے عادی افراد کو علاج معالجہ کے غرض سے کوئٹہ کے سینٹر میں داخل کروا چکے ہیں۔مگر چند عرصے بعد منشیات کے عادی افراد واپس نشے میں ملوث ہو جاتے ہیں۔منشیات ہمارے لیے ایک بہت بڑا مسلہ ہے۔جس کے خلاف علاقے کے عوام نے ہمیں مکمل طور پر سپورٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار ماہ کے دوران پولیس نے کئی منشیات، اشتہاری ، مفرور ملزمان اور ٹریفک چالان کئے۔16 عدد پستول، 321 عدد کاتورس ، 22 عدد میگزین، 3 عدد رائفل ، 27 کلو گرام چرس، 99 بوتل شراب ، 685 گرام ہیروئن ، 2 کلو گرام شیشہ، 95 گرام افیون، 23 مفرور ملزمان ، 42 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کئے اور ٹریفک کے 1593 چالان کے مد میں تقریباً پانچ لاکھ روپے جمع کرائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات ، جوئے اور فحاشی کے اڈوں میں پولیس کا کوئی بھی اہلکار ملوث ہوا تو نشان دہی دینے پر اس کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی سے معطل کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور معلومات دینے والوں کو نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد لیڈی کانسٹیبل مددگار سینٹر کا افتتاح کریں گے اور لیڈی افیسر اور لیڈی کانسٹیبل تعیانت ت کئے جائیں گے۔روزانہ کی بنیاد پر لیڈی کانسٹیبل ہزارہ محلہ اور ٹیچنگ ہسپتال میں گشت کریں گی۔لیڈی کانسٹیبل مددگار سینٹر کے حوالے سے لورالائی یونیورسٹی ، گرلز کالج اور تمام گرلز اسکولوں میں اویرنس سیشن کےااہتمام کئے جائیں گے۔ ون وے اور ٹریفک کے دیگر مسائل کے لیے ایک جامع پلاننگ تیار کر رہے ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے جدید مشینری کا بندوبست کیا جائے گا۔عوام کے مکمل تعاون سے ٹریفک کو درپیش مسائل کے حل نکالے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس اور الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے اس مہم کی کامیابی ممکن ہیں جس کے لیے ہر ممکن تعاون درکار ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.