بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہر فرد اپنا کردار اداکرے،بشریٰ رند

0 167

کوئٹہ (خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے ا ایس اینڈ جی اے ڈی نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کا عالمی دن 9 دسمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں کرپشن کے تباہ کن اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے اس سے معاشرے زوال اور کھوکھلا پن کا شکار ھوتے ہیں عوام میں مایوسی اور نفرت کا سبب بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انسدادبدعنوانی بلوچستان کے زیر اہتمام سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور اور معاشرتی برائی ہے جو کہ اس کے اثرات ہر مکتبہ فکر کے افراد پر پڑتے ہیں

کرپشن اداروں ملک و قوم کی تباہی کا سبب بنتے ہیں پارلیمانی سیکریٹری براے ایس اینڈ جی اے ڈی بشر ی رند نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بدعنوانی کی تدارک کے لیے تعلیم اور آگاہی کی ضرورت ہے بدقسمتی سے بلوچستان کی تقریبا ستر فیصد آبادی تعلیم سے محروم ہے غیر حاضر ٹیچرز سکولوں میں ڈیوٹی نہیں دیتے ہیں ہم سب نے بدعنوانی کی اداروں کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینی چاہیے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری بابر خان نے کہا کہ

بدعنوانی ایک قومی خیانت ہے اس کی وجہ سے کوئی معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتے ہیں کرپشن کسی بھی معاشرے ملک و قوم کی ترقی کے لئے رکاوٹ حائل ہوتی ہے ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اس ضمن میں معاشرے اور عوام میں ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اس نا سور کی حوصلہ شکنی کے لیے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تقریب سے ڈائریکٹر جنرل ل نیٹ ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی محکموں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیںاس کی وجہ سے افراد کی صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے اور معاشرے میں مایوسی پھیلاتے ہیں کرپشن کی وجہ سے میرٹ کی پامالی ھوتی ھے اور نوجوان نسل سسٹم سے مایوس ہو جاتے ہیں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ بحثیت قوم ہم سب اپنا دینی ائنی اور اخلاقی فریضہ سرانجام دے سیمنار سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان عابد بازبءپروفیسر ڈاکٹر فدامحمد بازی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءمیں سونیر تقسیم کیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.