ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ جنگلات کشمور نے سیشن کورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز شروع کر دیا

0 93

کندھکوٹ ( رپورٹ/ عبدالرزاق آزاد) ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ جنگلات کشمور نے سیشن کورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز شروع کر دیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج زاہد حسین میتلو ,سول اینڈ جوڈیشنل مٸجسٹیٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے سیشن کورٹ کے اندر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر گل حسن بھلکانی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ہائی کورٹ کے حکم پر کشمور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلے مرحلے میں سیشن کورٹ میں جب کہ بعد ازاں پورے ضلع میں شجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.