بی آر ایس پی کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تقریب کا انعقاد

0 156

خضدار،پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے بی آر ایس پی کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا تقریب کا مقصد مختلف شعبوں میں خواتین کے لئے متاثر کن ترقی اور مثبت تبدیلی کو فروغ دینے دینا ہے تقریب کے سے اے ڈی سی خضدار فدا احمد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم آر سی سمیرہ محبوب، نیشنل پروگرام کے اے ڈی سی و صدر رشیدہ زہری، اسپیشل اسکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداحکیم ساسولی،بی آر ایس پی کے کوآرڈینیٹر سیف اللہ شاہوانی،روبینہ باجوئی ، میڈم سکینہ، ،نازش یوسف ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں منعقد کیے جانے والے ان سربراہی اجلاسوں کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جو نہ صرف خواتین کو درپیش چیلنجز کو تسلیم کرے بلکہ ان کی کامیابیوں اور معاشرے میں ان کے تعاون کا جشن بھی منائے، جس سے ایک روشن زیادہ خوشحال کل کی راہ ہموار کی جائے خواتین کو خود مختیاری اور زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے سے معاشرہ، ملک بلکہ پوری دنیا میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.