عراق جانے والے پاکستانی شہری محتاط رہیں،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر عراق جانے والے اپنے شہریوں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعراق جانے والے پاکستانی شہری محتاط رہیں۔ عراق میں پہلے سے موجود شہری پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔خیال رہے کہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ملائیشیا، سنگاپور اور چین نے اپنی قومی ایئر لائنز کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے جبکہ فلپائن نے اپنے شہریوں کو عراق سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔