قتل کے ملزم کی ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر وائرل ، وزیر جیل خانہ جات نے نوٹس لے لیا

0 26

حیدرآباد ٹائون( ویب ڈیسک) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قتل کے مقدمے میں قید ملزم کا جیل میں موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں حقائق جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مذکورہ کمیٹی ابتدائی تحقیقات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان اور جیل انتظامیہ کی جانب سے نااہلی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں موبائل اور منشیات کی ترسیل اور مافیاز کی سرکوبی میرا اولین مشن ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ قانون سے ہٹ کر امتیازی سلوک ہرگز کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.