چوہدری محمد برجیس طاہر جیسے دیرینہ ساتھی میرے دست بازوں ہیں ، نواز شریف
مانانوالہ( ویب ڈیسک )قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ چوہدری محمد برجیس طاہر جیسے دیرینہ ساتھی میرے دست بازوں ہیں اور ایسے جانثار ساتھی ن لیگ کا اثاثہ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی آمریت اور سلیکیٹڈ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے چوہدری محمد برجیس طاہر کی بھابی اور ہمشیرہ کے بیک وقت انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ظم کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میاں نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر و مسللم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن لیگ کی بھابی اور ہمشیرہ کے انتقال پر ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک اور روشن ہے پارٹی رہنماں اور ن لیگی کارکنوں نے جس طرح سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے انتقامی حربوں کا سامنا ہے وہ قابل ستائش ہے مچھ میں ہزارہ برادری کے ساتھ پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں اقتدار کے نشہ میں بدمست سلیکیٹڈ وزیراعظم کا متاثرین کے مطالبہ کے باوجود نہ جانے سے ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ بے
حس انسانیت سے عاری حکومت کے دل میں نہ عوام کا ترس اور نہ ہی خدا کا خوف ہے میری بیٹی مریم نواز شریف نے میرے کہنے پر میری اور ن لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئٹہ ہزارہ برادری کے متاثرین کے پاس پہنچ کر ان کے غم میں شریک ہو یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک اور اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سابق وفاقی وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے بھی میاں نواز شریف کا ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا
اور خریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صحتیابی کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو صحت عطا فرمائے آپ بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے آج بھی وزیراعظم