حکومت ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کریں، اکرام الدین

0 274

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ چیف اکرام الدین نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمت سے محرومی کا شکار ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل روزگار اور سرکاری ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے وعدے و دعوے صرف اخباری بیانات تک

محدود ہے بے روزگاری میں اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ چیف اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں لاکھوں نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے بھٹک رہے ہیں لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے اور باقی ماندہ نوجوان تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سروس رولز میں تبدیلی کی جائے تا کہ نوجوان نسل اور دیگر تعلیم یافتہ لوگوں کو ملازمت کے مواقع آسانی سے مل سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.