وزیراعظم کی کوئٹہ میں گورنر ہاؤس آمد
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات میں بلوچستان کے امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، علیم خان، رانا ثناء اللہ سمیت صوبائی سیاسی راہنما بھی موجود تھے۔