روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

0 215

ایمسٹرڈیم (این این آئی)اے ٹی پی روٹر ڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 47 واں ایڈیشن (کل)10 فروری سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی ورلڈ 500 سیریز کا حصہ ہوگا، ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، مینز وہیل چیئر سنگلز اور مینز وہیل چیئر ڈبلز مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈچ شہر روٹرڈیم کے اہوائے ہارڈ کورٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں فرانس کے گیل مونفلس مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں فرانس کے جریمی چارڈے اور فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹینن ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ 10 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.