سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی ،بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج کو شہید کرنے والے دہشت گرد کوگرفتار کرلیا

0 325

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج عبدالرزاق کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کی جس میں پولیس کے اسپیشل برانچ بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج شہید عبدالرزاق کو بم سے اڑانے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیادہشتگرد محمد وسیم کو سریاب روڈ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حساس دستاویزات برآمد کرلی گئیںسریاب روڈ پر 13 فروری 2017 کو بم ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی اسکواڈ کے انچارج کمانڈر عبدالرزاق سمیت دو پولیس اہلکار شہید اور15 زخمی ہوگئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.