مریم نواز کی بیرون ملک جانیکی اجازت کی درخواست پر سماعت کرنے والابنچ تحلیل

0 148

لاہور( این این آئی)سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کرنے والابنچ تحلیل ہو گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے نیا دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے ۔بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی ہوں گے جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بنچ کا حصہ ہیں ۔مریم نواز کی درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے کی تھی ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بنچ کی تحلیل کی وجہ سے دوسرا بنچ تشکیل دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.