پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،ترجمان افواج پاکستان

0 209

پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،ترجمان افواج پاکستان

 اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاک فوج نے اےک بار پھر اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ افواج پاکستان کا سےاست سے کوئی تعلق نہےں ہے ، فوج کو سےاست مےں مت گھسیٹیں، کسی سے بےک ڈور رابطے مےں ہےں نہ کر رہے ہےں،بغےر تحقےق الزام لگانا ٹھےک نہےں ہے کسی کے پاس ثبوت ہےں تو منظر عام پر لائے ۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج مےجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ پرےس کانفرنس مےں اس بات کی وضاحت کر دی تھی کہ افواج پاکستان کا سےاست سے کوئی تعلق نہےں ہے پاک فوج کو سےاست مےں مت گھسےٹا جائے ،ہم کسی سے کوئی بےک ڈور رابطے مےں ہےں نہ کر رہے ہےں فوج سے متعلق اےسی چہ مگوئےوں پر ےقےن نہےں کر نا چاہےئے اور اب اےسی قےاس آرائےوں کے سلسلے کو بند ہو نا چاہےئے ،جو بھی اےسے بےانات دے رہے ہےں اگر کسی کے پاس اےسے ثبوت ہےں تو منظر عام پر لائےں، بغےر تحقےق الزام لگا نا ٹھےک نہےں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سےکورٹی بڑا فرےضہ ہے جو ہم بخوبی سر انجام دے رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے مےں منفی کردار ہے ،بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کو ششں کی لےکن وہ تما م سازشوں اور منفی منصوبوں میں ناکام ہو گیا ہے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) میں بھارتی سازشوں کا ڈوزیئر پیش کیا۔ ڈس انفو لیب رپورٹ میں تو بھارتی منصوبے بے نقاب ہو گئے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جبکہ چین کی جانب سے افواج پاکستان کو کورونا ویکسین کا عطیہ دیا گیا ہم کورونا ویکسین کے عطیہ پر چینی قیادت کے مشکور ہیں۔ ہمارے اصل ہیروز فرنٹ لائن ورکرز ہےں پہلے مرحلے مےں چےن سے عطےہ کورنا وےکسےن فرنٹ لائن ہےلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی ، پوری دنےا کی طرح پاکستان مےں کورونا کا مسئلہ بن گےا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں۔ علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے فضآئی آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی موسم خرابی کے باوجود سرچ آپریشن کیا گیا۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.