عثمان ڈار نے بھی صدارتی نظام کی حمایت کردی
عثمان ڈار نے بھی صدارتی نظام کی حمایت کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سینیٹر فیصل جاوید کے بعد تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے بھی ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملک میں صدارتی
نظام ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں سے تو لوگ آئے ہیں مگر لوٹا کوئی نہیں،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپنے مقاصد کے حصول کی کامیابی کے لیے یوٹرن لینا پڑیں تو لینا چاہئیں جب کہ عمران خان کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ وڑنری لیڈر ہی یوٹرن لیتا ہے