وقتی مہنگائی کا بہت جلد خاتمہ ہوگا،قاسم سوری

0 161

سبی ()پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے وقتی مہنگائی کا بہت جلد خاتمہ ہوگا کوشش ہے کہ عوام کو بھرپور ریلیف ملے کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں یہ باتیں انہوں نے گورنر ہاس بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سبی کے سینئیررہنما سیدالطاف شاہ بخاری،اللہ دادرند،ثنااللہ دہپال اور وحیداحمدبگٹی سے ملاقات کے دوران کہی انکا کہنا تھا کہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں انہیں کی بدولت اور محنت سے ہم آج اس مقام

 

پرپہنچے ہیں کارکنان کو پچیس سال محنت کا پھل مل رہاہے کارکنوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے جو بھی انکے جائز کام ہونگے بروقت کریں گے انکاکہنا تھا پاکستان تحریک انصاف مقبولیت کی جانب راغب ہے صوبائی صدر بننے کے بعد ہم پر مذید ذمہ داریاں عائد ہوگئی جن کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ پارٹی کو مذید فعال اور عمران کے ویژن کو پوراکرنے

 

کے لیے کارکنان کو مذید محنت کرنی پڑے گی جب حکومت ملی تو ملک کے حالات کافی بدتر تھے معیشت کا براحال تھا مگر آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بدولت ہمارا ملک کا نام دنیا میں سرفہرست جارہاہے انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے آرہی ہیں ستر سالوں میں پہلی بارہماری حکومت میں پاکستان میں موبائل اور گاڑیاں بن رہی ہیں انہوں نے ضلع سبی کے وفد کو بتایا کہ بہت جلد تمام اضلاع کے دورے کرکے ضلعی کابینہ تشکیل دینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.