شیخ رشید کیخلاف اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،عدالت کا مری پولیس سے ریکارڈ طلب

0 216

شیخ رشید کیخلاف اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،عدالت کا مری پولیس سے ریکارڈ طلب

راولپنڈی (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کیخلاف پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کے کیس میں مری پولیس سے 2 ہفتوں میں ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے آئی جی پنجاب،آئی جی اسلام آباد اور آر پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کر دئیے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے

 

مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیخلاف تھانے مری میں درج مقدمے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سابق وزیر داخلہ کی طرف سے ایڈووکیٹ سردار رزاق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے کو خارج کرنے کی مخالفت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اب تک شیخ رشید کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ سرکاری وکیل

 

نے جواب دیا کہ ملزم پہلے ہی ایک مقدمہ میں گرفتار ہے،سابق وزیر داخلہ پر پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کا مقدمہ ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ شیخ رشید گرفتار ہیں تو عدالت کو مقدمے کا ریکارڈ فراہم کریں۔ عدالت نے آئی جی پنجاب،آئی جی اسلام آباد اور آرپی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کر

 

دیے،ایس ایچ او مری اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو دو ہفتوں میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت مسترد کی گئی،سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ

 

رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی

 

ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کی۔ گذشتہ سماعت پر شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر پولیس نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت مانگی تھی۔ مدعی وکیل کی جانب سے 2 روز کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،مدعی وکیل نے م¶قف اختیار کیا کہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر تیاری کرنی ہے،

 

2 روز درکار ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.