نواب محمد خان شاہوانی کا لہڑی قبائل کے چار افراد کی ہلاکت پر لواحقین سے اظہار تعزیت

0 123

بولان(فرحان جمالی)چیف آف بیرک سابق صوبائی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب محمد خاں شاہوانی اپنے سفید ریش بزرگ اور معتبرین کے ہمراہ بھاگ کے گاؤں گنجلو میں آمد جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں لہڑی قبائلے کے چار افراد کی ہلاکت پر انکے لاحقین سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی انکےوفد میں حاجی میر نعمان لہڑی،میر شاہنواز لہڑی، اشرف لہڑی، ٹکری عبدالہاری لہڑی،مصطفے لہڑی اور دیگر معتبرین شامل تھے اسموقع پر نواب محمد خاں شاہوانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لہڑی قبائل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کے واقعات کچھی کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازشیں ہے قبائلی و زمینی تنازعات کے حل کے لیئے قبائلی رسم و روایات موجود ہیں جن کے ذریعے انصاف پر مبنی باہمی حل تلاش کیا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ان پر عمل کرنے کی بجائے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہےجو کہ پورے علاقے کو آگ میں جونکھ سکتا ہے انہوں نے یہاں بسنے والی تمام اقوام برادر اقوام کے سرکردہ رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ کچھی میں ایسے افسوس ناک صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں ایسے واقعات بڑی روکاٹ بن رہے ہیں کچھی میں قومیں اپنا تشخص رکھتی ہیں اور تہذیب وتمدن کے حقوق کے تحفظ میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کچھی ایک تاریخی ضلع ہے اس کی بہت بڑی اہمیت ہے یہاں کے بسنے والی پرامن قومیں قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی کوششیں کریں دو برادر قومیں شرپسند عناصر کی قبائلی رنجشوں کو آگ میں جونکھنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں ناکہ اس میں خوں ریزی کرکے آنے والی نسلوں کے باہمی روادری کے رشتے سے دور کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مزمت عمل ہے انہوں نے لہڑی قبائل کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ اس تنازعے کو حل کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.