ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں، ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے،خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرکے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے،موجودہ حکومت آبادی کے اس بڑے حصے کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرْ عزم ہے۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 117 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈائون کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خواتین ضعیف ، بچے اور بیمارافراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرکے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے، ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت آبادی کے اس بڑے حصے کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرْ عزم ہے۔انہوں نے کہ دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان پر جبر و تشد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اورقانون سازی کے ذریعے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کو مساوی حقو ق اور احترام دیتا ہے، اسلام خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لیے جامع لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہ کہ خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو اقتصادی شعبوں میں آگے لانا ہو گا۔انہوں نے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں، جہاں خواتین کو عزت اور خود اعتمادی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں حصہ لینے کے مواقع میسر ہوں، پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کا آئین خواتین کو جانی اور مالی تحفظ فراہم کرنے کا کہتا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آئین خواتین کو کام ، کاروبار، تعلیم اور آزادی کے ساتھ پیشے کے انتخاب اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو مصائب کا سامنا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
[…] آباد (ویب ڈیسک ) سند ھ اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ […]