آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے، سیینٹر شبلی فراز کا بیان

معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے

0 12

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے،معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے،انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے

میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبہ جات میں ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.