عالمی برادری کے ساتھ مل کرآج ہم خواتین کا عالمی دن منارہے ہیں ،شاہ محمود قریشی

0 6

عالمی برادری کے ساتھ مل کرآج ہم خواتین کا عالمی دن منارہے ہیں ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے اور ہر سطح پر خواتین کے حقوق کی وسیع البنیاد شمولیت کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ہم غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی خواتین کی حالت زار کو فراموش نہیں کرسکتے،عالمی برادری ان سنگین جرائم کا ادراک کرتے ہ

وئے بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کرآج ہم خواتین کا عالمی دن منارہے ہیں۔

یہ خواتین کو بااختیار بنا کر ترقی کی خوشیاں منانے اور ہمارے اجتماعی عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم خواتین کے حقوق کے فروغ اور احترام کے لئے کوششیں مزید تیز کریں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اس سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’’خواتین کی قیادت: کورونا وبا سے متاثرہ دنیا میں مساوی مستقبل کا حصول‘‘ کے منتخب کردہ عنوان کی مکمل حمایت کرتا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.