ناراض ارکان دوبارہ سے عمران خان کیساتھ مل گئے ؟تمام ارکان کے نام منظر عام پر آگئے

0 255

ناراض ارکان دوبارہ سے عمران خان کیساتھ مل گئے ؟تمام ارکان کے نام منظر عام پر آگئے

لاہور( ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے افسوس ہے دیرینہ دوست عبد العلیم خان کے پاس مذاکرت کیلئے آنا پڑا، سابق صوبائی وزیر پہلے بھی عمران خان کے ساتھی تھے ا ب بھی ہیں۔ عبد العلیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ

 

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہدایت پر لاہور پہنچا ہوں۔ عبد العلیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں، جو سفارشات لے کر جا رہا ہوں، امید ہے وزیراعظم قبول کریں گے، ناراض ارکان 24 گھنٹوں میں ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات ہیں جنہیںدورکریں گے تو ہماری حکومت کا ہی فائدہ ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.