دپیکا نے فلم ’پراجیکٹ کے ‘ کا معاوضہ کتنے کروڑ وصول کیا؟
دپیکا نے فلم ’پراجیکٹ کے ‘ کا معاوضہ کتنے کروڑ وصول کیا؟
فلم کے ہدایتکار ناگ ایشون ہیں جب کہ فلم میں بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور اسٹار اداکار پربھاس اہم کردار ادا کریں گے۔
بالی وڈ کوئن دپیکا پڈوکون کے مداح فلم ’ پٹھان‘ کے بعد ان کی اگلی فلم کے منتظر ہیں جن کیلئے خوشی کی بات یہ ہے کہ دپیکا کی کئی فلمیں پائپ لائن میں ہیں جن میں وہ اپنے مداحوں کو جلد ہی مضبوط کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
رپورٹ کے مطابق فلم ’پراجیکٹ کے‘ بھارت کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے جس کا بجٹ 500 کروڑ ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ’ پراجیکٹ کے‘ کے لیے دپیکا 10 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کررہی ہیں۔
دپیکا کی انہی میں سے ایک آنے والی فلم ’پراجیکٹ کے‘ ہے جس میں دپیکا کے بھاری بھرکم معاوضے کا انکشاف ہوا ہے۔