شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ؛ 6 دہشت گرد ہلاک

0 224

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ؛ 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ہونےوالی جھڑپ کے نتیجے میں ریاست کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب 6 اہم دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.