دورہ جنوبی افریقہ،قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج) شروع ہوگا،اقبال امام بیٹنگ کوچ مقرر

204

لاہور:  پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیخلاف آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریزکیلئے اقبال امام کوپاکستان ویمن ٹیم کا بیٹنگ کوچ نامزدکردیا۔پاکستان کی ممکنہ 24پلیئرز کا تربیتی کیمپ (آج)منگل سے ساوتھ اینڈکلب میں شروع ہورہا ہے،حتمی 15رکنی اسکواڈ کا اعلان 13اپریل کو کیا جائیگا،کراچی میں پی سی بی کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری ادا کرنے والے اقبال امام لاڑکانہ اور حیدرآباد کے بھی کوچ رہے ہیں، وہ قبل ازیں پاکستان اے، قومی ویمنز اور پاکستان انڈر17ویمنز ٹیم کے ساتھ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے لیے بھی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں،گزشتہ تین برس سے پاکستان کپ سے وابستہ اقبال امام کی تربیت کی بدولت ٹیسٹ کرکٹر شرجیل اور ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرمحمد حسنین جیسے کھلاڑی سامنے آئے، اقبال امام کیمپ میں ہیڈ کوچ مارک کولز کی معاونت کریں گے۔دوسری جانب قومی تربیتی کیمپ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جمال ٹرینر، رفعت گل فزیو، زبیر ویڈیو انالسٹ اور عائشہ جلیل منیجرمقررکی گئی ہیں، ادھر کیمپ میں شرکت کے لیے ویمن کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔منتخب پاکستان ویمنزٹیم 29 اپریل کوجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہوگی، پاکستان اس وقت8 ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں 12 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر ہے،وہ جنوبی افریقہ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے جبکہ اس دوڑ میں سرفہرست آسٹریلیاسے 10 پوائنٹس پیچھے ہے۔

You might also like

Comments are closed.